ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتوار کا لاک ڈاؤن ختم۔ رات کا کرفیو بھی منسوخ؛ ریاستی حکومت نے ان لاک 3کیلئے جاری کردئے رہنما ہدایات

اتوار کا لاک ڈاؤن ختم۔ رات کا کرفیو بھی منسوخ؛ ریاستی حکومت نے ان لاک 3کیلئے جاری کردئے رہنما ہدایات

Sat, 01 Aug 2020 10:31:24    S.O. News Service

بنگلورو،یکم اگست(ایس او نیوز) مرکزی حکومت نے  گذشتہ روز  ان لاک 3کیلئے رہنما خطوط جاری کردیئے تھے  جس کے تیسرے دن کرناٹک کی  ریاستی حکومت نے بھی مرکز کی ہدایت پر رہنما  ہدایات جاری کردیئے ہیں جس میں سنڈے لاک ڈاون کو  ختم کردیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کی طرف سے جاری رہنما ہدایات کے مطابق  کل بروز اتوار 2/ اگست کو بھی سنڈے لاک ڈاؤن نہیں رہے گا۔ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت نے مرکز کے تمام رہنماء خطوط پر عمل کرتے ہوئے 5/ اگست سے ریاست میں جم اور یوگا مراکز کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے، بشرطیکہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل ہو۔

اس کے علاوہ راتوں کا کرفیو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ریاست میں کووڈ معاملات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اس لئے31/اگست تک اسکولوں کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت ابھی نہیں دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹروریل،سینما گھروں،سوئمنگ پول، تفریحی پارکوں کو بھی کھولنے کی اجازت فی الحال  نہیں دی گئی ہے۔ عوامی مقامات پر بھی لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی جاری رہے گی۔


Share: